بلقیس ایدھی نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی، ضیاء اللہ لانگو
بلقیس ایدھی نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی، ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ بلقیس ایدھی نے ان کے شوہر مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھ کر انسانیت کی مثال قائم کردی بلقیس ایدھی نے اپنی زندگی دکھی انسانیت
کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی، بلقیس ایدھی کی انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ بیگم بلقیس ایدھی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.
[…] مرضی سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی اجازت دی […]