وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

0 131

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں کہا کہ یہ دورہ پاک سعودی اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، جہاں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیرخارجہ اور وفد کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تعاون کےفروغ اورسر مایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، عید الفطر کے فوری بعدسعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، یہ دورہ پاک سعودی اسٹریٹجک وتجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

 

سعودی وزیرخارجہ آج صدرآصف زرداری اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے تھے، پاکستان پہنچنے پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا تھا جبکہ دیگر سعودی وزرا اور حکام آج پاکستان پہنچیں گےسعودی وفد میں سرمایہ کاری ،پانی وزراعت، ماحولیات، صنعت،معدنی وسائل اورتوانائی کے وزیر شامل ہیں،وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.