وفاقی حکومت حالیہ بارشوں کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،جمال شاہ کاکڑ
)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت زرعی شعبے سے منسلک افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،زرعہ شعبہ صوبے کے لوگوں کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،اس حوالے سے بھرپور آواز بلند کروں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان میں ہونے والے نقصانات بلخصوص انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس ہے ،انہوں نے کہاکہ بارشوں سے صوبے میں زرعی شعبے کو بھی نقصانات کاسامناہے ہمارے زمیندار پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ رہی سہی کسر بارشوں سے پوری ہوگئی اس میں کوئی شک نہیں کہ بارشوں سے سال آباد ہوتاہے تاہم تیزبارشوں سے زراعت کاشعبہ فصلات اور باغات تباہ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو بھاری نقصانات کاسامنا کرناپڑرہاہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہم زمینداروں کی ترجمانی کرتے ہوئے قومی اسمبلی سمیت وزیراعظم کے سامنے زمینداروں کے مسائل رکھیں وفاقی حکومت زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں