گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز

0 33

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کے موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے، ہر سال ہماری فضا میں اسموگ چھا جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں اور اسکولز بند کرنے پڑتے ہیں، میرا خواب تھا کہ اپنے لوگوں کے لیے فضا کو سانس لینے کے قابل بنائیں۔وہ لاہور میں انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ماحولیاتی پالیسی بنائی ہے جو آج ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کی صورت نظر آرہی ہے، فورس میں ای بائیکس کا اسکواڈ ماحولیات سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرے گا۔انہوں نے کہا گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، جب کہ بلیو اسکواڈ پانی کے تحفظ کی نگرانی کرے گا۔ بلیک اسکواڈ گاڑیوں اور ان سے دھوئیں کے اخراج جبکہ ریڈ اسکواڈ صعنتی علاقوں اور اسپتال میں پیدا ہونے والی آلودگی کو مانیٹر کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.