صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے

0 151

کوئٹہ 15 مئی۔صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ثانوی تعلیم کے تدریسی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تدریس کے شعبے میں اساتذہ کا نئے رجحانات سے بہرہ ور ہونا وقت کی اہم ضروت ہے۔اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ٹھوس منصوبہ بندی عمل میں لائی جارہی ہے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارات اور استعداد کار بڑھانے خصوصاً انگریزی سائنس اور ریاضی جیسے مضامین کے تدریس کے حوالے سے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں صوبائی حکومت معیار تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی اہمیت وافادیت کو سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو جدید طرز تعلیم کے اصولوں سے بہرہ ور کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی استعداد کار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.