عمران خان نے قحط سے متاثرہ خاندانوں کی امداد سے انکار کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا،مشیر اطلاعات سندھ
کراچی مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے قحط سے متاثرہ خاندانوں کی امداد سے انکار کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا،وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان کی امداد کی لیکن سندھ اور بلوچستان کے قحط متاثرین کو نظرانداز کردیاگیا۔بدھ کو مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے قحط سے متاثرہ خاندانوں کی امداد سے انکار کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا،وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان کی امداد کی لیکن سندھ اور بلوچستان کے قحط متاثرین کو نظرانداز کردیاگیا، خشک سالی کی قدرتی آفت کوسیاسی ایشو بنانے میں عمران خان آگے آگے رہتے ہیں، جب بھی عملی اقدامات کرنے کی بات آتی ہے، عمران خان کچھ نہیں کرتے، عمران خان صرف باتوں کے شیر نکلے،ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔