حکومت نے ہیضے کی وبا پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ،صالح محمد ناصر

1 303

ڈیرہ بگٹی(ویب ڈیسک)سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان آغا صالح ناصر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان صالح بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز بلوچ نے ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات پر قلت آب اور آلودہ پانی پینے کے باعث ہیضے کی وبا سے متاثر علاقے پیرکوہ میں آئے حکومت نے ہیضے کی وبا کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے ہیں سب سے پہلے تو ہیضے کی وبا اور دیگر امراض کا باعث بننے والی واٹر اسپلائی لائن کو منقطع کرکے شہریوں کو بذریعہ

 

واٹر ٹینکرز پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ھے جبکہ کمیونٹی واٹر ٹینکرز میں کلورین کا استعمال شروع کردیا گیا محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے فوری طور پر ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی ھے جبکہ پیرکوہ واٹر سپلائی لائن کے لئے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے تیس کروڑ روپے ریلیز کردئیے گئے ہیں جبکہ ادویات کی خریداری کے لئے پچاس لاکھ روپے فراہم کرنے کے علاہ مرض کی تشخیص کے لئے جدید لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا مریضوں کے حالت کو مدنظر ہوئے بی ایچ یو پیرکوہ کو چالیس بیڈڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ھے جبکہ

 

کوئٹہ نصیرآباد صحبت پور اور جعفرآباد سے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیموں کو بھی تعینات کردیا گیا ھے اور پیرکوہ میں آر ایچ سی سنٹر کی منظوری بھی دی گئی ہیضے کے وبا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان آغا صالح ناصر نے کہا کہ مرض کی شدت میں کافی آگئی ھے اب تک سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وبا کے باعث 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ بائیس سو افراد وبا سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] سبی میں تمام محکمے بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں،بالاچ عزیز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.