کوئٹہ کے شہریوں کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، سید جمیل احمد

0 327

کویٹہ(پ ر) ایگزیکٹیو انجینیئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوئٹہ ڈویژن سید جمیل احمد نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سرگرمی سے کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے صارفین کے لیے ہدہ جیل روڈ آفس میں شکایت سیل قائم کر دی ہے تاکہ صارفین کے مسائل کا بروقت ازالہ ھوسکے۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی کے گھر پانی نہیں آرہا کوئی والو مین پانی کی غیر منصفانہ تقسیم یا بلا جواز پانی بند کرنے میں ملوث ہے اگر پانی کی پائپ لائن ٹوٹی ہو جس کی وجہ سے پانی ضائع ہورہا ہے۔ اور گندا بدبو دار پانی لائن میں شامل ہو رہا ہے یا اگر کسی علاقے میں ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی معطل ہو۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوئٹہ عملے کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو صارفین ہمارے قائم کردہ شکایت سیل سے فوری طور پر رابطہ کریں ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پانی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے ہم اسے عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔تاہم عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں تب ہی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔پی ایچ ایی عوام کی خدمت کا ادارہ ہے۔ ہم اس خدمت سے کسی بھی طور پیچھے نہیں ھٹ سکتے۔ ہم ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ پانی کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو اپنی درخواست آفیس ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہدہ جیل روڈ یاشکایت سیل نمبر0819201431پر شکایت درج کروائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.