دنیا کے سب سے بوڑھا شیر

0 476

دنیا کے سب سے بوڑھے شیرکو انسانوں نے مارڈالا

 دنیا کے سب سے عمر ترین شیرکو کینیا کے جنگلات میں موت کی گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔لون کیٹو نامی شیر کی عمر 19 برس تھی اور بیمار اور کمزور ہوچکا تھا کہ چند روز قبل جنگل میں قبائلی چرواہوں نے اسے نیزے کے حملے سے ہلاک کردیا ہے۔ اسے ’تاریخی بڑی بلی‘ کا نام بھی دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، اہم رہنماء مستعفی

ماہرین کے مطابق یہ شیراپنے علاقے کے معاملے میں بہت حساس تھا اور اس کی نگرانی اور چوکیداری کرتا رہا تھا۔ وائلڈ لائف افسران کے مطابق انسانی آبادی بڑھنے سے جنگل کے شیروں کا علاقہ سمٹ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ لون کیٹو بھی انسان و حیوان کے درمیان تنازعے کی نذر ہوگیا ہے۔

اداکارہ عرفی جاویدنے نازیبا لباس پہن کر سبھی کو حیران کردیا

اے ایف پی کے مطابق یہ شیرمویشیوں کے غلے کے پاس تھا کہ اسے میسائی قبیلے کے افراد نے مارڈالا۔ ماہرین کے مطابق افریقی شیر کی اوسط عمر 18 برس تک ہی ہوتی ہے جبکہ لون کیٹو 19 برس کا تھا جو غالباً دنیا کا سب سے بوڑھا شیر بھی تھا۔

کچھ عرصہ قبل اسی قبیلے کا ایک فرد شیر کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انسان اور شیر ک درمیان مخاصمت دوبارہ پیدا ہوئی ہے۔

محمکہ جنگلی حیات کے مطابق جنگل کے اس بوڑھے بادشاہ کی اچانک موت پر وہ دل گرفتہ ہیں جو جنگلی حیات کا ایک اثاثہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ میسائی قبیلے میں سینکڑوں برس سے جانوروں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس قبیلے میں مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ جوان ہونے پر اپنی بہادری دکھانے کے لیے کم ازکم ایک شیر کو ضرورہلاک کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.