پنجاب اسمبلی: انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی

0 51

پنجاب اسمبلی: انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی

لاہور: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 2025 میں اہم ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کی تحقیقات اب ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کرے گی۔

یہ ترمیمی مسودہ پہلے صوبائی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا، جسے اب قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ نئی ترامیم کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں پنجاب پولیس کے ایس پی رینک کا افسر، حساس ادارے کا نمائندہ، اور سول آرمڈ فورسز کے افسر شامل ہوں گے۔

اس سے قبل ایسے واقعات میں تحقیقاتی کمیٹیاں انتظامی سطح پر تشکیل دی جاتی تھیں، جن پر شفافیت اور قانونی جواز کے حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ اب باقاعدہ قانونی دائرہ کار کے تحت جے آئی ٹی کی تشکیل سے تحقیقات کو مؤثر اور شفاف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.