کوئٹہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے مرکزی بیان میں ایک ختم شدہ یونین کے آپس کے جھگڑوں اور گروپ بندی کی وجہ سے
کوئٹہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے مرکزی بیان میں ایک ختم شدہ یونین کے آپس کے جھگڑوں اور گروپ بندی کی وجہ سے ایک دوسرے پر حملوں ،دھونس دھمکیوں ،جلسوں میں کیسکو انتظامیہ کے آفیسران کی موجودگی میں بجلی کے کمبوں پر مرنے کی دھمکیاں اور بددعائیں ،مختلف تھانوں میں ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ یہ سب مکافات عمل کا حصہ ہے آج سے بیس سال پہلے انہی لوگوں نے صوبے کے یونین سے بغاوت کرتے ہوئے یہی عمل کیا تھا آج انکے ساتھ ہورہا ہے لیکن اُس وقت کے مزدور لیڈروں میں برداشت اور معاملہ فہمی تھی لیکن آج اس ریٹائرڈ کیسکو افیسر کی فرعونیت ،اوردین دشمنی انتہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اپنے یونین کے زونل عہدیدار سے مخالفت کی وجہ سے انکے بھائی کو کیسکو ہیڈ افس کے مسجد کی امام کوامامت سے روکھنے اور انکی تذلیل کی کوشش کی نہ صر ف کیسکو لیبر یونین بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کیسکو انتظامیہ اور کیسکو کمپنی کے وزارت کے انچارچ سردار یار محمد رند سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے مداخلت کریں اور مسجد کے امام کو امامت سے روکنے والا ریٹائرڈ آفیسر کے خلاف کاروائی کریں اور اس کوکیسکو ہیڈ آفس سے روکھا جائیں کیونکہ اس شخص کی اس دین دشمن عمل سے کیسکو افیسران اور محنت کشوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ مسلمان ملک میں بلوچستان جیسے دین دوست عوام کے شہر کوئٹہ میں اس قسم کی دین دشمن اقدام کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے مسجد امام اور امامت شعائر اسلام میں سے ہیںاس کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے ۔