بین الپارلیمانی کرکٹ ولڈ کپ کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد بین الپارلیمانی کرکٹ ولڈ کپ کے لئے ارکان اسمبلی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،وزیراعظم سمیت وزرا ڈپٹی سپیکر سینیٹرز اور صوبائی ارکان اسمبلی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔زین قریشی کیپٹن، علی زاہد وائس کیپٹن جبکہ امیر سلطان وکٹ کیپر ہونگے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کفایت شعاری کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ انھوں نے پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے منتخب کھلاڑیوں کو خط لکھا ہے جس میں رہائش، سفری اور دیگر اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کسی بھی کھلاڑی پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ارکان اسمبلی کو فی کس دو ہزار پاونڈ جمع کروانے کی ہدایت۔ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں 8 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گاگورنر کے پی شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل۔وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گیپارلیمانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن ٹرائل کے بعد پی سی بی نے کی۔