صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی کی زیر صدارت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر اجلاس منعقد کیا گیا۔

2 318

صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی کی زیر صدارت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری لیبر بشیر بازئی,ڈائریکٹر جنرل لیبر اینڈ مین پاور سعید سرپرہ, کمشنر لیبر شجاع الملک, اور ڈائریکٹر مین پاور مشتاق جعفر ودیگر نے شرکت کی۔ اور محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کی غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے صوبائی مشیر کو بریفینگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ آنے والے مالی سال میں ڈویژنل سطح پر محنت و افرادی قوت کے نئے دفاتر کی منظوری دی جائے گی۔ اور ان کیلئے آسامیاں مشتہر کر کے ان پر بھرتیاں کی جائیگی۔ تاکہ صوبے کی ترقی و خوشحالی میں محکمہ لیبر فعال کردار ادا کر سکیں۔ صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمہ محنت وافردای قوت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور ان کیلئے ذریعہ معاش کے جدید اور ہم عصری مواقع فراہم کرنے کیلئے ے تیار ہے۔ اور اس کیلیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔ حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ محکمہ لیبر کی ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہی وہ خود کرینگے۔ جو کرونا وائرس سے صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اور کوویڈ 19 کی وجہ سے متاثر ہونے والے رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مزدور و محنت کشوں معلومات کو اکھٹا کر کے انکے حوالے سے ایک منظم لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا۔ اور انکی مالی مدد کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] جاری بیان میں کیا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ہمارا لیڈر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان جس کے وژن کا کوئی مقابلہ نہیں، وہ عوامی سوچ رکھتے ہیں […]

  2. […] ڈیسک)صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.