دکھ اور افسوس ہے پامالی کرنے والوں میں حکومتی اراکین اور وزراء شامل ہیں،عمران خان

0 222

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے حکومتی و اپوزیشن اراکین کیخلاف سخت کارروائی اور ایوان میں داخلے پر پابندی لگانے پر اتفاق کیا ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،ایوان کا تقدس پامال کرنے

والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی اور انہیں گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سپیکر کی جانب سے ایوان کے تقدس کی پامالی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی کے حوالے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ،وزیر اعظم عمران خان نے ناخوشگوار صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا

اور سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کو قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق غیرجانبدار رہ کر چلائیں گے،جنہوں نے ایوان کے تقدس کی پامالی کی ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں،ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،گزشتہ روز ہونے والے واقعہ پر سخت رنجیدہ ہوں اور دکھ ہے کہ ایوان کے تقدس کی پامالی کرنے والوں میں حکومت کے اراکین اسمبلی اور وزراء شامل ہیں،جو کام اپوزیشن نے کرنا تھا وہ حکومتی اراکین کررہے تھے،اس اقدام سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.