نعروں کے سہارے چلنے والے نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ،نور محمد دمڑ

1 409

کوئٹہ (پ ر) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہوںنعروں کے سہارے چلنے والے نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں عوامی خدمت اور علاقے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیاگیا ہے پورے بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم نے حلقے کے عوام کےلئے منظورکردہ فلاحی منصوبوں کے ثمرات

 

جلداز جلد عوام تک پہنچیں گے عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اس کا ثبوت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پوری توجہ حلقہ انتخاب کے بنیادی مسئلوں کے حل پر ہے سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ حلقہ

 

انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کا حل انکی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی تمام بنیادی مسائل کے حل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے منظورکردہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے جوکہ اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے ہے جن کی تکمیل سے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل میں کمی ہوگی اور عوام بڑی تعداد میں استفادہ حاصل کرینگے

You might also like
1 Comment
  1. […] ایچ او آفس زیارت میں صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑکا شاندار استقبال کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.