کوئٹہ: پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ قائم مقام جنرل سیکرٹری اجلاس بلا کر آئینی و مشاورت سے میرٹ و کارکردگی کی بنیاد پر صدر و جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں ، حنان خان بازئی

0 75

کوئٹہ: تحریک انصاف ڈسٹرکٹ قائم مقام جنرل سیکرٹری اجلاس بلا کر ائینی و مشاورت سے صدر و جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں غیر آئینی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنا پارٹی دشمنی کے مترادف ھے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کوئٹہ کے عہداداران اتفاق ا اتحاد اور مشاورت سے تنظیم سازی کو مزید فعال کریں یہ بات پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قائم مقام صدر ملک حنان خان بازئی نے جوائینٹ ایکشن کمیٹی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ 9 مئی کے بعد سے پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی چند عہداداران پارٹی مستعفی ہوئے ہیں جنکی خالی پوزیشن پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے تمام عہداداران نے آئین و منشور کی روشنی میں مشاورت ، اتفاق او اتحاد سے میرٹ، نظریے اور کارکردگی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا ھے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری کو میں بذریعہ خط ھدایت جاری کرچکا ہوں کہ وہ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہداداران کا اجلاس بولا لے جسمیں آئینی طور پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر او جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ ہم پہلے سے بھی بہتر انداز میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں تنظیم سازی ، شمولیتی پروگرام، پارٹی کے بیانیہ اور پارٹی کو یونٹ تک کی تنظیم سازی بہتر سے بہتر بناکر چئیرمین عمران خان کا وژن، نظریے اور فکر کے حوالے سے عوام میں شعور او آگاہی اجاگر کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں غیر آئینی و غیر مشاورتی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں بلکہ پارٹی دشمنی کے مترادف ھے اس وقت پارٹی میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ھے جس کے لئے ہم سب نے ذاتی مفادات و ترجیحات سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرنے ہوگی تاکہ ہم اپنے حقیقی آزادی کی منزل پا سکیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.