موساد کے لیے جاسوسی کا انجام: ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

0 45

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے، جسے ملکی سلامتی کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق، اسماعیل فکری نامی شخص کو پیر کی صبح تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، اسماعیل فکری کو گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ موساد کے دو ایجنٹس سے براہ راست رابطے میں تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے دشمن ایجنسی کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔

ایرانی حکام نے اس کارروائی کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک “ناگزیر اقدام” قرار دیا ہے۔ یہ سزائے موت حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی انٹیلی جنس سے تعلق کے الزام میں دی جانے والی تیسری پھانسی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ایران موساد کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف مکمل جنگی بنیادوں پر کارروائیاں کر رہا ہے۔

ایران نے واضح پیغام دیا ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کام کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی غیر ملکی ایجنسی سے کیوں نہ ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.