ایران اسرائیل کشیدگی، خطے کی فضائی حدود بند
ایران اسرائیل کشیدگی، خطے کی فضائی حدود بند
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی سفر بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد 13 جون سے ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز بشمول ایمریٹس نے اپنی پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے ہیں اور اب وہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کر رہی ہیں۔ یہ پروازیں مغربی پاکستان سے گزر کر افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے ذریعے اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔
فضائی حدود کی بندش کے باعث عالمی ہوابازی کی صنعت کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ پاکستان کی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل راستہ بن گئی ہے۔