ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیر اعلی بلوچستان

1 210

کوئٹہ(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،منصوبوں کی مانیٹرنگ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، محکمے اور متعلقہ شعبے منصوبوں پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے،
ترقیاتی محکموں کو تقرریوں، تبادلوں، ٹیندرنگ کے عمل سمیت تمام امور میں ہر قسم کے دباؤ سے محفوظ بنایا گیا ہے، محکموں کو بھی اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی،

انہوں نے کہا کہ جب تک تعمیراتی منصوبوں کی خامیوں کو سامنے لاکر انہیں ٹھیک نہیں کیا جاتا تب تک تعمیر کے معیار کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا، وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر نواں کلی روڈ کی خامیوں کو دور کرنے، معیار کو بہتر بنانے اور علاقے کے لوگوں کے تحفظ اور زیر تعمیر منصوبے پر کسی بھی غیر متوقع حادثے کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زیرتعمیر سڑک اور ڈرین کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کے ہدایت بھی کی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال سکیرٹری لائیو اسٹاک اور صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.