کیریئر کے عروج پر جن کیلئے آئٹم سانگ کیے، زوال میں انہوں نے ساتھ چھوڑ دیا، متھیرا
کراچی (ویب ڈیسک) ماڈل، میزبان اور اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر جن لوگوں کے لیے مفت میں آئٹم سانگ کیے، ان لوگوں نے انہیں کیریئر کے زوال پر نظر انداز کیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے معاشرے کے بدلتے رجحانات،
اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور شوبز انڈسٹری کی منافقت پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی زندگی میں سچے اور اچھے لوگوں کی نسبت برے لوگ زیادہ آئے اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جن کیلئے انہوں نے عروج کے زمانے
میں مفت میں کام کیا، وہی لوگ زوال کے وقت انہیں نظر انداز کرنے لگے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض اوقات وہ کسی کی جانب سے مدد مانگنے پر دوسری جگہ پیسوں یا دوسری چیزوں کا انتظام کرکے دوستوں کی مدد کرتی رہی ہیں۔متھیرا کے مطابق وہ شروع سے حساس دل رہی ہیں، اس لئے انہوں نے کبھی کسی کو کسی چیز کیلئے منع نہیں کیا