پاکستان نے افغان نائب صدر اللہ صالح کے الزامات مسترد کر دئیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے الزامات جنگ زدہ افغانستان میں افغان سربراہی اور افغانوں پر مشتمل حل میں کردار ادا کرنے کی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو مجروح کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امراللہ صالح نے ایک ٹوئٹ میں الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاک فضائیہ
کچھ علاقوں میں طالبان کو فضائی مدد فراہم کررہی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ بریکنگ،پاک فضائیہ نے افغان فوج اور فضائیہ کو باضابطہ انتباہ جاری کیا ہے طالبان کو اسپن بولدک کے علاقے سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کا سامنا پاک فضائیہ کرے گی اور اسے پسپا کردے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کو افغان سرزمین پر چمن بارڈر کے دوسری جانب ائیر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا
[…] آباد(ویب ڈیسک)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اتھارٹی متعلق قانونی […]