رپبلک آف ہنگری کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

1 149

رپبلک آف ہنگری کے سفیر عزت مآب جناب بیلا فزیکاس نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی-

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت، آبادی میں غیر قانونی تبدیلی ، جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اورجفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.