وزیراعظم پاکستان کے نام کھلا خط ،، بلوچستان قدرت کے رحمت سے نہیں، انتظامی نااہلی سے ڈوب رہا ہے ؟؟؟
خصوصی تجزیہ و تبصرہ
برائے کالم فکر و دانش ،،
عبدالمتین اخونزادہ ،،
پاکستان کے
مقتدرہ و اشرافیہ
کے علمبرداروں
کے نام ،
بلوچستان کی
پسماندگی کا
ادراک کیوں کر ممکن ہے ؟؟؟
وزیراعظم پاکستان ؟؟؟
قدوس بزنجو کے ناکامیوں پر اطمینان نہیں بے اطمینانی کا اظہار ہونا چاہیے،
صوبائی حکومت کی ناکامی و نا اہلی پر وفاق و مقتدرہ کا ہی نام مبارکہ لیا جاتا ہے ؟؟؟
انسانی جانوں کی حفاظت و عظمت کب ہمارے ریاستی و قومی ایجنڈے کا حصہ بنے گا ،
بلوچستان کی
مجموعی غربت و
پسماندگی کا
علاج و حل کیا ہے ؟؟؟
جناب وزیراعظم
پاکستان
میاں محمد
شہباز شریف صاحب!!!
صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں آٹھ ماہ کے بعد زبردست بارش ہوئی جس میں ناقص اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے برعکس کوئٹہ میں صوبائی حکومت کے کارندے عوام کے لئے رحمت و برکت اور انصاف و ترقی کی راہ ہموار کرنے کے بجائے وسائل کی ضیاع اور صلاحیتوں کے فقدان کا سامنا رہتا ہے،
اب تک گنتی کے چند دنوں میں ڈیڑھ درجن مرد و خواتین اور بچے و بوڑھے کوئٹہ میں بارشوں ذو سیلاب سے لقمہ اجل بنے ہیں اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں ،
صوبے بھر کی دور دراز علاقوں میں چھ درجن افراد قتل ہوئے ہیں زخمی و متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہیں جناب وزیراعظم صاحب!!
آپ نے کیسے صوبائی حکومت کے ناقص طرز حکمرانی پر اطمینان کا اظہار فرمایا ہے آپ کے اظہار اطمینان کے باعث اب عوام کی بے اطمینانی اور اکثریتی وسائل کے ضیاع کا باعث بنے گا ویسے یہ اطلاع تو صوبائی پریس نوٹ میں ہی سامنے ائی ہے کہ بلوچستان گورنمنٹ کو تیس ہزار خیموں کی ضرورت ہے اور این ڈی ایم نے 300 خیمے ⛺⛺ فراہم کئے ہیں ؟؟؟
جناب وزیراعظم !؟
آپ یقین کریں کہ بلوچستان میں اتنی نا اہل حکمران ٹولہ کبھی مسلط نہیں رہا ،صوبے کے تمام پارٹیاں حکومت بلوچستان میں شامل ہیں اور طرفہ تماشا یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی بھی حکومتی ٹولے کو حاصل ہیں جام کمال خان کے بعد قدوس خان بزنجو کی حکمرانی میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، باران رحمت زحمت بنی سریاب، پشتون آباد، علمدار روڈ ،مری آباد، پنج پائی اور عملاً پورے شہر و صوبے میں مکینوں کے لئے عبرت و دانش مندی کا سبق حاصل ہوئے ہیں ،
جناب وزیراعظم صاحب ،
ہم بار بار آپ سے پوچھتے ہیں کہ ترقیاتی اپروچ اختیار کئے بغیر تعبیر نو ممکن نہیں ہے ، اجتماعی مفادات کے تحفظ و کامیابی کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کئے ہوئے مشکل ترین صورتحال پر تبادلہ خیال اور عوامی کمیٹیاں ورکنگ گروپس تشکیل دئیے جا سکتے ہیں، مجلس فکر و دانش
( علمی و فکری مکالمہ) ،
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ
کیو ڈی ایم، کے پلیٹ فارم سے اجتماعی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے عمرانی ارتقاء و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی لمحہ موجود کی سب سے اولین ذمہ داری اور دانش مندی ہیں پاکستانی اشرافیہ و مقتدرہ کے لئے پیغام بیداری و دانش مندی ہیں ورنہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں_ عوام الناس کی ترجمانی کے لئے نئے پیراڈایم میں عمرانی ارتقاء و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی انتہائی ضروری ہے ورنہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں اور ہر موسم و تغیر پذیری کے مواقع عوام کے لئے بے پناہ تکالیف کا سامنا ہوتا کرتے ہیں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں تو عوام کی تقدیر بدلنے کے بجائے زوال پذیر ہو کر رہ گیا ہے وزیراعظم صاحب رحم فرمائے تاکہ آسانی رہے آپ کے لئے بھی _
عبدالمتین اخونزادہ
کنوینیر
عبدالمتین اخونزادہ
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ
[…] ریاستی اداروں کا آئین ، وزیراعظم کا بڑا […]