ہنگامی صورتحال کے باعث ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں،شرجیل نور

0 285

ہنگامی صورتحال کے باعث ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں،شرجیل نور

جھل مگسی (خ ن)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی زیرصدارت مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رخسانہ مگسی پی پی ایچ آئی ضلع جھل مگسی کے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور نے کہاکہ سیلابی صورتحال کی بنیاد پر ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا جائے

 

گا جہاں پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ گنداواہ ڈی ایچ کیو۔میر پور سی ڈی۔جھل مگسی آر ایچ سی اور ایک بی ایچ یو سیف آباد میں ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں گے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضریوں کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ہنگامی صورتحال کے باعث ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور کہا کہ تمام قائم کردہ ریلیف کیمپوں میں ایمبولینس کھڑی کی جائیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ تمام ریلیف کیمپس میں سانپ کے کاٹنے والی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اس علاقے میں ہیضہ سمیت دیگر وہ تمام ادویات فراہم کی جائیں جو سیلابی صورتحاال میں ضرورت میں آتی ہیں انہوں نے کہا کہ جھل مگسی ضلعی انتظامیہ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ مشکل حالات میں عوام کو پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.