سبی میں تمام محکمے بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں،بالاچ عزیز

0 213

سبی میں تمام محکمے بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں،بالاچ عزیز

سبی(خ ن)کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبیں عمرانی کے ہمراہ سبی کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے خصوصا سیلاب سے متاثرین میں امدادی اشیا اور رلیف فراہم کرنے کے عمل کا معائنہ کیا انہوں نے چند علاقوں میں نکاسی آب اور ڈرینج میں رکاوٹ کا سبب بننے والے رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی انہوں نے خصوصا میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں لوگوں کے گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوا ہے انہیں واٹر پمپس کے ذریعے جلد از

 

جلد نکالا جائے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز اور ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور انہیں ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے بی اینڈ آر اور میونسپل کمیٹی سبی کے عملے کو ہدایت کی کہ مختلف علاقوں میں لوگوں کو رلیف فراہم کریں اور جہاں غیر قانونی تجاوزات تھے وہ بھی ہٹائے گئے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں تمام محکمے بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں ان کی مشینری کسی بھی ممکنہ حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.