ایف سی نارتھ کی جانب سے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کوئٹہ (پ ر)فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڑوب میں ہیضےکی وباءسے بچاو¿ کے لیے مریضوں کو سول ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیامیڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے تقریبا 89 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا جن میں مرد،خواتین سمیت 100 سے زائد مریض شامل تھے اور مریضوں کو مفت
ادویات بھی فراہم کی گئیں- فری میڈیکل کیمپ میں بچوں اور خواتین کو ہنگامی بنیادوں پر طبعی امداد فراہم کی گئی ہے-فری میڈیکل کیمپ کا مقصد صحت کی سہولیات سے دور رہنے والی دیہی آبادی کو مفت ادویات کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت مشورے، علاج، ادویات، تشخیص کی سہولت فراہم کرنا تھا-مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔