حکومت کا نوجوانوں کے لیے سی پیک انٹرن شپ کا اعلان

0 19

کوئٹہ: (ویب ڈیسک )چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں کے لیے سی پیک انٹرن شپ کا اعلان کردیا،نوجوان 3 ماہ کی انٹرن شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کاآغازکردیا گیا ہے، انٹرن شپ کےآغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے۔

انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے۔

نوجوانوں کو3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں۔

پہلی انٹرن شپ کا بروشرجاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.