نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا ہے مریم اور نگزیب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا ہے ،شہبازشریف کے خلاف نت نئے مقدمات اور نوٹس عمران صاحب کے خوف کی
علامت ہیں ،حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کررہی ہے ، عمران صاحب بھول گئے کہ عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات الگ الگ عدالتوں میں چلائے جارہے ہیں ،عمران صاحب شہبازشریف کے خلاف مقدمات میں اثرانداز ہونے کی ہر کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاہک
حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کررہی ہے ، عمران صاحب بھول گئے کہ عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے ،تین سال گزرگئے، ایک الزام ثابت ہوا، نہ کسی کیس میں ثبوت آسکالیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بے شرم سیاسی انتقام جاری ہے ،قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی آگ میں اور عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آٹا چینی دوائی توسستی قیمت پر عوام کو فراہم کرنہ سکے، ہر صبح کا آغاز اور ہر شام کا اختتام ایک نئے جھوٹ پر کرتے ہیں ،شہبازشریف کے خلاف نت نئے مقدمات اور نوٹس عمران
صاحب کے خوف کی علامت ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب اور ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ بھاگ جاتے ہیں،خود عدالتوں سے مفرور اور شہباز شریف سے جعلی الزمات لگانے پہ معافی مانگ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال سیاسی مخالفین کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور اب ہر روز اپنی چوری چھپانے کے لئے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔