فواد چوہدری سی پی جے کے سربراہ کا رابطہ ، افغانستان سے عالمی صحافیوں کے انخلاء میں سہولت پر شکریہ ادا کیا

0 172

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے سربراہ سٹیون بٹلر نے رابطہ کیا سٹیون بٹلر نے افغانستان سے عالمی صحافیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ

پاکستان دنیا بھر میں آزادی صحافت اور صحافیوں و ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کا حامی ہے، پاکستان صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں عالمی میڈیا کے ارکان کو انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔سٹیون بٹلر نے کہاکہ پاکستان نے مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلائ￿ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.