موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے:گورنر بلوچستان

1 156

موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے:گورنر بلوچستان

(صحافت نیو ز ڈیسک )
کوئٹہ 16 آگست: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دور افتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں شہید لیفٹیننٹ جہانگیر خان مری کے والد میر فتح خان مری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم تمام شہیدوں کے خاندانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بعدازاں میر فتح خان مری اور میر علی مرتضیٰ مری نے گورنر بلوچستان کو ڈسٹرکٹ کوہلو کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے درپیش مشکلات کے حل کے حوالے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہوراحمدآغا ،وزیراعلیٰ جام کمال خان ،اسپیکر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.