میں ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے، ندا نواز
میں ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے، ندا نواز
لاہور(شوبز رپورٹر) مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل ون ندا نواز نے کہا ہے کہ میں ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے ،کسی کردار میںادا کاری کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس کیلئے شخصیت کو خوب جانچنا پڑتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں کہا کہ جب آپ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو آپ کو مضبوط ہونا پڑتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو آپ کبھی بھی اپنی منزل کو نہیں پا سکتیں۔
میں گھر سے باہر ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے۔لیکن گھر میں بالکل اس کے برعکس ہوتی ہوں کیونکہ وہاں آپ نے پیار اور محبت بانٹنا ہوتا ہے، سیاستدانوں اور شوبز شخصیات کی پیروڈی کی ہے اور میرے پرستارمجھے بیحد سراہتے ہیں، کسی کی پیروڈی کرنا آسان کام نہیں ہوتا