مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،نصیب اللہ مری

0 349

مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،نصیب اللہ مری

کوہلو( نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،ریلیف کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پیش نظر شہری آبادیوں کے قریب حفاظتی بندات تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ڈاکٹر جمعہ خان مری میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی،رسالدار میجر شیر محمد مری، ایکسین آبپاشی عبدالقیوم،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خمیس کھیتران،میر دوست علی مری،میر پرویز مری ودیگر موجود تھے۔میر نصیب ا

 

للہ مری کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.