ہمارا مقصد اور منشور ہی بغیر سیاست ،رنگ و نسل عوام کی خدمت ہے ، مومن خان
پشاور(ایس ٹی ایس)وی سی 28 ماشو گگر کے چیئر مین تبارک شاہ جو معروف سیاسی و سماجی شخصیت مومن خان کے فرزند ہیں عوامی و سیاسی خدمات کے لحاظ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں،گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتما کیا اور میں نے آزاد حیثیتسے الیکشن جیتا،جس پر میں علاقہ کی عوام کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ اللہ کے فضل سے انہوں نے مجھے کامیابی دلائی،کیونکہ ہمارا مقصد اور منشور ہی بغیر سیاست ،رنگ و نسل عوام کی خدمت ہے پہلے بھی خدمت کی تھی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا،تاہم سیاسی لحاظ سے آئندہ اگر کوئی مخلص اور عوام کی خدمت گار سیاسی جماعت سے تعلق ہوا تو اس کے ساتھ بھاگ دوڑ کریں گے،لیکن وہ بھی اپنے مفادات کیلئے نہیں عوام خدمت کیلئے کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2000ء میں میرے چچا حاجی واقف خان علاقہ ناظم تھے پھر ہم کچھ عرصہ سیاست سے کنارہ کش ہو گئے تھے،پھر ہمارے چچا نے خواہش کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے چنانچہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا اور عوام نے ایک بار پھر اعتماد کرکے منتخب کیا،میری سوچ ،فکر اور ترجیح یہ ہے کہ علاقے میں روز گار کے مواقع پیدا کروں تاکہ نوجوان نسل دوسری سرگرمیوں سے بچ سکے اور علاقے سے غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہو،کیونکہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ ہے،میری علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے بھی گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے تو ملک سے غرب ت کا خاتمہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے،تاہم اپنے علاقے میں ہم نے ایک فلاحی تنظیم ماشو گگر ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے قائم کی ہے جس میں ہمارے خاندان کے مخیر حضرات کے چندے سے علاقے کے تقریبا 100گھرانوں کو ماہانہ راشن دیا جاتا ہے اور وہ بھی رات کے اندھیرے میں تاکہ کسی کی عزت پر حرف نہ آئے اس کے علاوہ بھی جتنا ممکن ہو سکتا ہے اہل علاقہ کی مدد کرتے ہیںایک سوال ک،ے جواب میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں آئس نشہ ایک لعنت کی صورت میں پھیلاہوا ہے اس سلسلے میں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان نسل کو اس سے بچایا جائے،علاقہ عمائدین سے بھی رابطے میں علماء کرام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں کہ وہ محرب و منبر کے زریعے اس کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کریں ،علاقہ پولیس اور خاص کر ایس ایچ او صاحب بھی اس لعنت کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ،تاہم اس
سلسلے میں اداروں اور والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا اپنا کردار ادا کریں ،اگر علاقے میں کھیل کے میدان ہوں تعلیمی سہولیات،صحت و روزگار ہو تو اس نشے پر قابو پایا جا سکتا ہے،ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہوئے کتنا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ہمیں ابھی تک فنڈز نہیں ملے،کونسلر سے لے کر ناظم اعلیٰ تک سب اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت کررہے ہیں ،اس سلسلے میں شہر اور صوبے کی سطح پر مظاہرے بھی کئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ گورنر حاجی غلام علی سے بھی ملاقاتیں کیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا،حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں فنڈز جاری کرے تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور ہم نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ بھی پورے ہو سکیں