بالی وڈ اداکارہ کو دہلی میں ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

2 150

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نکیتا راول کو ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نکیتا راول بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے موجود تھیں اور وہاں شاستری نگر کے علاقے میں اپنی

خالہ کے ہاں مقیم تھیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رات 10 بجے گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ایک تیز رفتار گاڑی ان کے قریب آکر رکی جس میں سے 4 افراد نے نکل کر انہیں یرغمال بنایا۔رپورٹس کے مطابق لٹیروں نے اداکارہ سے گن پوائنٹ پر گھڑی،

انگوٹھی اور بالیوں سمیت نقدی لوٹ لی جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ واردات کے 10 منٹ کو الفاظ میں نہیں بتا سکتی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ واردات کے بعد اتنی خوفزدہ تھی کہ گھر آکر خود کو الماری میں بند کردیا تھا۔ خیال رہے کہ نکیتا روال نے کئی بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے جس میں فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ شامل ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ڈیسک)بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی […]

  2. […] بالی وڈ کے معروف اداکار انتقال کرگئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.