حج و عمرہ زائرین کی سفر ی سہولت کے لیے تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا
ریاض(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب حکومت نے حج و عمرہ زائرین کی مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کی سہولت کے لیے تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے.میڈیا کے مطابق یہ ٹرین مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے درمیان صرف دو گھنٹے 20 منٹ میں فیصلہ طے کرے گی۔ تیز ترین حرمین ایکسپریس300 کلو میٹر فی گھیٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔یہ مملکت کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے۔اس ٹرین کی دو کیٹگریز بزنس اور اکانومی کلاس رکھی گئے ہیں اور اس کے ذریعے400 سے زاہد مسافر سفر کر سکتے ہیں.اس ٹرین کا کرایہ 40 سعودی ریال سے 150 سعودی ریال تک ہے ۔ اس سروس کا اسٹیشن جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں بھی بنائے گئے ہیں.