جعفرآباد سیلابی اور بارش کے پانی میں ڈینگی کے ڈیرے ڈینگی سے متاثر دس سالہ بچہ جاں بحق
جعفرآباد (عنایت اللہ حر)
جعفرآباد سیلابی اور بارش کے پانی میں ڈینگی کے ڈیرے ڈینگی سے متاثر دس سالہ بچہ جانبحق ایک پولیس اہکار متاثر
جعفرآباد میں جہاں متاثرین کو وبائی بیماریوں نے چاروں جانب گیرے میں لے لیا ہے وہاں اب ڈینگی نے بھی اپنے پاوں جمانے شروع کردیئے ہیں اوستہ محمد کے علاقے زورگھڑ میں دس سالہ فرحان علی لاشاری ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار کا پولیس اہلکار نذیر حسین ڈینگی سے متاثر ہوا جسے جلد ہی لاڑکانہ ریفر کردیا گیا دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد گنداخہ کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین چاروں جانب سیلابی پانی میں گرے ہوئے ہیں جہاں مختلف امراض سانس کی بیماری ملیریا دماغی ملیریا دست یرقان جسم میں تکلیف جیسے امراض کا شکار ہوچکے ہیں ملیریا کے ادویات ناپید ہوچکی ہیں محکمہ صحت کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کی نشاندہی تو کی گئی جہاں ملیریا ٹیسٹ مفت کیا جانے کا کہا گیا مگر تقریبا جعفرآباد نصیر آباد کے 75فیصد مریض سندھ جیکب آباد لاڑکانہ سکھر کے ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں سندھ کےب نجی اور سرکاری ہسپتال بلوچستان کے مختلف علاقوں کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں بلوچستان حکومت محکمہ صحت بلوچستان اس ضمن میں مکمل طور ناکام نظر آرہی ہے