شہید اہل سنت علامہ افتخار حبیبی نظریہ اہلسنت کے تحفظ کے علمبردار تھے،تحریک لبیک اسلام

0 421

کوئٹہ(اے این این )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی صدر علامہ پیر سید بہادر شاہ جیلانی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ناظم اعلی علامہ عبدالقدوس حبیبی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء میر محمد زمان محمد شہی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء مفتی علی اعظم جلالی،سردار اسلم رئیسانی،ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے شہید اہل سنت علامہ مفتی افتخار احمد حبیبی مشن اعلی حضرت پر گامزن اور نظریہ اہلسنت کے تحفظ کے علمبردار تھے،شہید اہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی افتخار احمد حبیبی باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور ملکی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا،انتہا پسندیو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شہید اہل سنت علامہ مفتی افتخار احمد حبیبی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری اعلی قیادتوں نے قربانیاں دی ہیں،مگر افسوس دہشتگردوں کو آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا،شہید اہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی افتخار احمد حبیبی کی شہادت کو 13سال ہوچکے ہیں مگر ملزموں کو قانون کے مطابق انجام تک نہیں پہنچایا گیا۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک اسلام کے صوبائی صدر علامہ پیر سید بہادر شاہ جیلانی شہید اہل سنت علامہ مفتی افتخار احمد حبیبی کے یوم شہادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا شہید اہل سنت علامہ مفتی افتخار احمد حبیبی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے اہلسنت کو انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ قائدین کی قربانیوں کو کسی طور بھی رائیگاں جانے نہیں دینگے، شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے،بانی شہید اہل سنت علامہ مفتی افتخار احمد حبیبی نے دین کی سربلندی کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.