برطانوی شہزادے اور شہزادی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

0 115

اسلام آباد : برطانوی شہزادے ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، برطانوی شہزادی کے پاکستانی ملبوسات میں آمد پر پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے ، سوشل میڈیا پر تین روز سے شاہی جوڑا چھایا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پر ہے ، ٹوئٹر پر عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا، پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی شاہی خاندان کی تین نسلوں سے ملاقات کی تصاویربھی شیئر کیں۔کنگسٹن پیلس کی جانب سے بھی ٹک ٹک آمد پر اور شاندار استقبال پر ٹوئٹ کیا گیا۔شاہی جوڑے کی رکشے میں انٹری عالمی میڈیا پر چھا گئی ، ڈیلی میل نے بھی شاہی جوڑے کے پاکستان دورے کو اپنی شہ سرخی بنائی، برطانوی افسران کی جانب سے شاہی جوڑے کا شانداراستقبال سوشل میڈیاپر شیئر کیا گیا، جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا شاندار تصویر۔آئرش ولاگر نے شاہی جوڑے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ان دونوں نے ثقافتی لباس میں میلہ لوٹ لیا۔لیگی رہنما مائزہ حمید نے شہزادی سے ملاقات کو یادگار قرار دیا جبکہ پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ سکھرمیں ہیں لیکن شاہی جوڑے کے انداز نے انہیں سحر زدہ کیا ہوا ہے۔پاکستانی ڈیزائنر نیبھی کیٹ مڈلٹن کا نیلا لباس ڈیزائن کرنیپر فخر کیا۔ ٹوئٹر پر پرنسیز آف ویلز کی مداح نے لکھا کہ ایک دلوں کو دھڑکن تو دوسری حسینہ،دونوں کا کوئی مقابلہ نہیں جبکہ لیڈی ڈیانا اورکیٹ کے لباس میں مماثلت پرایک صارف نے سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج کے کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کرڈالا۔شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کیا کہ شہزادہ ولیم کے لئے یہ احساس سب سے خوبصورت ہوگا کہ ان کی والدہ لیڈی ڈیانا آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں بستی ہیں۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.