چین ، بین الاقوامی ہیلی کاپٹر ایکسپو اختتام پذیر
بیجنگ: ؎چین میں بین الاقوامی ہیلی کاپٹر ایکسپو کا ایئر شواختتام پذیر ہوگیا ہے ۔چین میں منعقد ہونے والے چار روزہ انٹرنیشنل ہیلی کاپٹر ایکسپو کے دوران ایئر شو میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ایونٹ کے آخری روز ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کودنگ کردیا۔ہیلی کاپٹر ایکسپو میں چار سو سے زائدکمپنیوں نے شرکت کی اور سیکڑوں جدید ہیلی کاپٹر نمائش کیلئے پیش کئے۔