دکی میںاتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے 2 سالہ بچہ جاںبحق
دکی: دکی میںاتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے 2 سالہ بچہ جاںبحق ہو گیا ہے ڈاکٹر بچے کی موت کے بعد کلینک بند کر کے فرار ہو گیا دوسری جا نب ڈی سی دکی نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔عبیداللہ ناصر نامی شخص کے مطابق گزشتہ روز وہ اپنے 2سالہ بیٹے کو جسے پیٹ میں درد کی شکا یت تھی لیکرآئے جہاںڈاکٹر سید نورکلینک میںڈاکٹر نے مبینہ طور پراسے غلط انجکشن لگا دی انجکشن لگنے کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی تو اسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچہ دم توڑ گیا۔ایم ایس سول ہسپتال دکی ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو سول ہسپتال دکی لایا گیا جس کے بعد بچے کی ہلاکت ہوگئی ۔بچے کے ہلاکت کے بعد ڈاکٹر کلینک بند کرکے فرار ہوگیا ہے دوسری جا نب ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے واقعے کا نوٹس لیکر ڈی ایچ او دکی اور ایم ایس سول ہسپتال سے واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے ادھر بچے کے چچا حیات اللہ نے ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی ہے ۔
[…] انجکشن کے بجائے ناک سے ویکسین دینا زیادہ بہتر ہے، تحقیق […]