ژوب کلچرل ہال ژوب میں صوبائی محتسب خاتون کے زیر صدارت خواتین ہراسگی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد

0 236

ژوب (نامہ نگار) ژوب کلچرل ہال ژوب میں صوبائی محتسب خاتون کے زیر صدارت خواتین ہراسگی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا ۔ صوبائی محتسب کے P.S ابراہیم کاکڑ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد دفاتر ، کالج یونیورسٹی ، ہسپتال اور دیگر آرگنائزیشن میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف اور ہراسگی کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ تاکہ خواتین کو اپنے تحفظ کا یقین دلا کر مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے اور خواتین کو مردوں کے برابر شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے 2016 ایکٹ کے نمایاں احکامات کو علاقائی زبانوں میں تحریر کر کے تمام دفاتر میں آویزاں کرنے پر زور دیا ۔ اور کہا کہ ہر دفتر میں ایک ہراسمنٹ کمیٹی بنائی جائے جس میں دو خواتین ممبر شامل ہوں ۔ مزید کہا کہ اس ایکٹ کو آویزاں نہ کرنے پر وہاں کے ایمپلائز مقامی محتسب کے آفس میں شکایت درج کریں پروگرام سے صوبائی محتسب صابرہ اسلام اور اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے بھی مختصر خطاب کی ۔ پروگرام میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سٹاف کے علاوہ فوزیہ نواز ڈی ای او فیمیل ، زبیدہ کاظمی پرنسپل ٹی ایف ، مس روبینہ پرنسپل گرلز کالج ، اختر علی بلیدی ڈی ایچ او ، صمد حریفال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر (بریس) ، عبدالرزاق کاکڑ این سی ایچ ڈی ، ڈاکٹر آمین این سٹاپ ، ڈاکٹر زرک ائی او ، ذوالفقار علی ایس ایچ او اور شہر کے دیگر افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.