کیو ڈی ایم نے نسلوں کے درمیان مشترکات و اسکرین بیسٹ یوز پالیسی و میکنزم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، عبدالمتین اخونزادہ
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کے کنوینر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر موثر و ثمر بار ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق اقدامات تجویز کرنے اور نئے آہنگ و جدید معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ٹیکنالوجی بیس معاشرے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے اسکرین بیسٹ یوز کے لئے نئے پیراڈایم میں ضابطے و قوانین تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ طور پر نسلوں کی ذمہ داریاں سنبھال لینے کا فیصلہ کن موڑ پر راہنمائی ممکن ہو سکے کیو ڈی ایم نے سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی شخصیات و اداروں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مفید اور تعمیری مباحث و ثمر بار جدوجھد و جستجو اور تخلیق و تدبیر کی نئی جہتیں تلاش کئے جاسکیں،
کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر مصروف عمل رضاکاروں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین و سنئیر دانشوروں نے مل کر لائحہ عمل تشکیل دیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر فرد کی ذاتِ مبارکہ، والدین اور اولاد کے درمیان مشترکات و نوجوانوں کے ضروریات کے اوپر ادراک و احساس اور جرات مندانہ تکمیل کے لئے مکالمہ و معتبر ورکنگ ممکن ہو سکے،
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کے زیر اہتمام 30 اکتوبر کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ اسکرین بیسٹ یوز کے موضوع پر ڈائیلاگ و مباحثہ کے لئے
,, ثمر بار و
اطمینان بخش زندگی
ٹیکنالوجی کے سنگ گیدرنگ ،،
کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کوئٹہ و صوبے کے تمام سوشل میڈیا سروسز اور نسلوں کے لئے فکر مند نوجوانوں و بزرگوں سمیت طلبہ وطالبات اور خواتین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ممکنہ طور پر نسلوں کے درمیان اشتراک عمل تشکیل دیا جائے اور اجتماعی مفادات و سماجی شعور کی بیداری و تحفظ کے لئے نئے پیراڈایم میں عمرانی ارتقاء و فکری مکالمے کا انعقاد ممکن ہوسکے ###