منشیات سے بچنے کے لیے کھیل کے میدان آباد ہونا ضروری ہے، نعمت اللہ ظہیر
پشین (پ ر) صدارتی تمغہ امتیاز، چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت ” نعمت اللہ ظہیر ” نے کہا ہے۔ کہ پشین کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ کرکٹ اور فٹبال پیشین کے مقبول ترین کھیل بن چکے ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نوجوانوں کو ہر میدان میں سپورٹ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ال بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ پشین کے فائنل میچ اور ال بلوچستان نعمت اللہ ظہیر کرکٹ ٹورنامنٹ پشین کے سیمی فائنل کے میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہی اسپتالوں کو ویران کیا جا سکتا ہے۔ اور نوجوانوں کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے۔ اسی نظریے کے تحت خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اور ائندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے۔ کہ حکومت اور سرکاری اداروں کی جانب سے نوجوانوں کو کسی قسم کا سپورٹ حاصل نہیں۔ اگر ان کی سرپرستی کی جائے تو یقین ہے۔ کہ نوجوان عالمی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے دونوں تقریبات میں ٹورنامنٹ انتظامیہ ،ٹیموں،اور کھلاڑیوں کیلے مختلف قسم کے اعلانات بھی کیے۔