فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے خواتین کو تعلیمی میدان میں سہولیات دی جائیں ،نصراللہ زیرے

0 108

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سا بق ایم پی اے نصر اﷲ زیر ے ،الیکشن کمیشن کے نمائندہ غوث بخش، نادرا کے نمائندہ آغا عا صم سعید خا ن ، ضیا ءبلو چ ،بہرا م بلو چ ، حمید ہ ہزا ر ہ ،فاطمہ، بہرا م لہڑ ی نے قندیل ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور شرکت گاہ ویمن ریسورس سینٹر کے تعاون سے خواتین کی سیاسی شرکت، شناختی کارڈ کی اہمیت اور ووٹر ایجوکیشن پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ضلعی سطح کی ورکشاپ کے انعقاد پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے سہولیات کا فقدان اور خواتین میں شعور و آگاہی کی کمی کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین کو شعور و آگاہی دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ خواتین ملک کے آبادی کا نصف ہونے کے باوجود حکومتی سطح اور پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے خواتین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کے لئے حکومتی ذمہ داروں کو آگاہ کیا ہے اور اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے بھر پور جدوجہد کرکے خواتین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایک لکھی پڑی ماں ایک خاندان کو شعور دیکر معاشرے کا کار آمد شہری بنا سکتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے خواتین کو تعلیم کے میدان میں تمام سہولیات مہیا کیا جائے کیونکہ علم حاصل کرنا مرد اور خواتین دونوں کیلئے لازمی ہے۔ علم و ادب کے میدان میں اگر دیکھا جائے تو خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس سے معاشرے کی تشکیل میں اہم رول ادا کیا ہے۔ خواتین کے بغیر معاشرہ نا مکمل ہے خواتین کے حقوق کا حصول ہماری ذمہ داری ہے خواتین کو چاہئے کہ اپنے حقوق کے حصول تعلیم اور دیگر شعبوں میں شمولیت کو یقینی بناکر علم و ہنر کے میدان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک اور قوم کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.