پارلیمان اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد : پارلیمان اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اس چار رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد پارلیمان کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانا ہے۔یہ چار رکنی کمیٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی موثر نگرانی کرے گی ۔یہ کمیٹی پارلیمان سے متعلقہ امور پر ہونے والی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ پارٹی قیادت کو آگاہ کرتی رہے گی ۔یہ پارلیمانی کمیٹی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر مشتمل ہو گی۔