ناجائز حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی بقا اور سالمیت کے لیے زہر قاتل ہے، مولانا حافظ حمد اللہ

0 1

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ایمپائر کی انگلی پر بننے والی حکومت ایمپائر کی انگلی پر ناچ رہی ہیں ضمیر فروشی سے اقتدار حاصل کرنے والے ملک فروشی اور اسلام فروشی پر اتر آئے ہیں کشمیر بیچنے کے بعد مسئلہ کشمیر پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والے حکمران مکر وفریب کررہے ہیں

ناجائز حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی بقا اور سالمیت کے لیے زہر قاتل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمیت علماء اسلام کے زیراہتمام یزمان منڈی ضلع بہاولپور میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے رہنما قاری غلام یاسین صدیقی قاری سیف الرحمن راشدی مولانا شہباز باجوہ مولانا مفتی عمراحمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت ریاستی معاملات چاپلوس اور گالی برگیڈ سے کنٹرول کر رہی ہیں آج کی حکومتی ترجمان ماضی میں بھی بہت سی حکومتوں کی ترجمانی کر چکی ہیں ان لوٹوں کی حیثیت اور اوقات سے قوم بخوبی واقف ہیں آمریت کی آغوش میں پھلنے والے اور ایک وزارت کے لئے درجن سے زائد پارٹیاں بدلنے والے ہمیں جمہوریت اور اصولوں کا درس نہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا احتساب اور کرپشن فری کا نعرہ عوام کو دھوکہ دینے اور بے وقوف بنانے کیلئے فریبی چال ہیں

ماضی میں ملک لوٹنے والے لوٹیرے نہ صرف حکومتی صف میں شامل ہوچکے ہیں بلکہ وزارتوں کے بھی مزہ لوٹ رہے ہیں عوامی رائے چوری کرکے حکومت حاصل کرنے والی حکومت چوروں کا کیسے احتساب کرے گی انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے سب سے زیادہ چور حکمران جماعت میں ہے احتساب کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنے چوروں پر ہاتھ ڈالیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.