ایکسڈنٹ اور اموات کی کمی میں موٹروے پولیس کا کلیدی کردار رہا ہے، مٹھا خان کاکڑ
بلوچستان میں ٹارگٹ کلینگ اور بم دھماکو سے زیادہ اموات روڈ ایکسڈنٹ میں ہوئے ہیں
ژوب(ویب ڈیسک ) موٹروے پولیس عوام کے توقعات پر پورا اتریگی ایکسڈنٹ اور اموات کی کمی میں موٹروے پولیس کا کلیدی کردار رہا ہے موٹروے پولیس کرپشن سے پاک ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ ڈی اٸی جی موٹروے علی شیرجھکرانی ڈپٹی ڈاٸریکٹر رزاق کاکڑ ایڈووکيٹ عبدالواحد کاکڑ میڈیکل رسپانس سنٹر سمیع الرحمن سابق بلدیہ چیرمین عبدالسلیم مندوخیل قومی جرگہ کے چیرمین اختر شاہ مندوخیل اظہر الرحمن ودیگر نے کمیونٹی ہال میں سمینار سے خطاب کرتے ہوٸے کیا سمینار میں سیاسی وسماجی اور قباٸلی عماٸدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلینگ اور بم دھماکو سے زیادہ اموات روڈ ایکسڈنٹ میں ہوا ہے حکومت نے 2014کو ژوب کوٸٹہ نشنل ہاٸی پر موٹروے پولیس کی منظوری دی گٸی لیکن بدقسمتی سے موٹروے پولیس اور گاڑیاں ژوب کوٸٹہ نشنل ہاٸی وے پر استعمال نہیں ہوٸی ایڈووکيٹ عبدالواحد کاکڑ ہاٸی کورٹ بلوچستان میں پٹیشن داٸر کی
جس سے ہاٸی کورٹ بلوچستان نے فیصلہ صادر فرمایا جس میں بلیلی چیک پوسٹ کا خاتمہ اورژوب کوٸٹہ موٹروے پولیس کی بحالی بلوچستان ہاٸی کورٹ کے ججز اور جسٹس جمال مندوخیل ڈی اٸی جی موٹروے علی شیر جھکرانی کو خراج تحسين پیش کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ نشنل ہاٸی پر موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ سے اموات میں کمی ہوگی کیونکہ ایکسڈنٹ اور اموات کی کمی میں موٹروے پولیس کا ایک کلیدی کردار رہا ہے موٹروے پولیس کرپشن اور سفارش سے پاک ادارہ ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ 2018الیکشن میں ژوب کے تمام سیاسی پارٹیوں نے ملکر ووٹ دیا ہے
تمام سیاسی اور عوام کی یکساں خدمت میرا مشن ہے ژوب ایک پسماندہ ضلع ہے عوام میں ٹریفک قوانين کا فقدان ہے موٹروے پولیس کی بہتری اور اصلاحات لانے کیلٸے بالاحکام سے ملاقات کرونگا اس سمینار کے زریعے عوام کو روڈ سیفٹی اور موٹروے قوانين پر عمل درامد میں مدد ملےگا
بعد ازاں موٹروے پولیس اگاہی مہم اور سٹوڈنٹس میں ہیلمٹ تقسيم کی اور سمینار میں مقامی صحافیوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
[…] ڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم کو بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا […]