سعودی عرب جانیوالے مسافروں سے جنوبی افریقا کے جعلی ویزا اسٹیکر برآمد،کراچی میں گرفتار
سعودی عرب جانیوالے مسافروں سے جنوبی افریقا کے جعلی ویزا اسٹیکر برآمد،کراچی میں گرفتار
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران سعودی عرب جانے کے لیے پہنچے 5 مسافروں کو جنوبی افریقا کے ویزے جعلی ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر امیگریشن کلیئرنس کے دوران آفیسر کے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ دوران
تلاشی ملزمان کے سامان سے جنوبی افریقا کے جعلی ویزا اسٹیکر برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب جا رہے تھے۔
گرفتار ملزمان میں شہاب حیدر، مظہر اقبال، محمد تنزیل، محمد بلال اور محمد رضوان شامل ہیں۔جن کا تعلق راولپنڈی،مانسہرہ، ہری پور اور گجرات سے ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔