پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان پہلے ہی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر چکا ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کا سخت چیلنج درپیش ہے۔
سری لنکا کی کوشش ہوگی کہ وہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم از کم ایک مقابلہ اپنے نام کرے، جبکہ پاکستان کی جانب سے نظریں ایک اور فتح پر مرکوز ہیں۔ کپتان بابراعظم کے لیے بھی یہ اہم میچ ہے کہ آیا وہ ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوا سکیں گے یا نہیں۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ دوسرے میچ میں بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی اور سیریز جیت لی۔
ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد 18 نومبر سے سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔