راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز سیریز، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان

0 8

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک ٹیموں کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق میچز کے دوران 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر رہیں گے۔ ٹیموں کی آمد و رفت کے وقت خاص طور پر رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور پولیس کے تعاون کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

مزید برآں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 اور ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.